18.4 C
Pakistan
Friday, September 29, 2023

سابق مس برازیل ٹانسلز کی معمولی سرجری کے بعد انتقال کر گئیں

برازیل: سابق مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں ٹانسلز ختم کرنے کی معمول کی سرجری کے دو ماہ بعد دماغی ہیمرج کے باعث انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق  مس برازیل گلیسی کوریا جنہیں 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھاگزشتہ دنوں  ایک نجی کلینک میں سرجری کےبعد  کومے میں چلی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے  اپنے ٹانسلز کو نکلوانے کے لیے  سرجری کروائی تھی لیکن کچھ دن  بعدان کا  بہت زیادہ خون بہنے لگا اور وہ کومہ میں چلی گئیں  جس کے بعد 4 اپریل کو انہیں دل کا دورہ  بھی پڑاتھا۔

تاہم پیر کے روز سابق مس برازیل انتقال کر گئیں ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے  بھیجا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ماڈل کی  موت برین ہیمرج کے باعث ہوئی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles