22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس تیز رفتار کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے باعث 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں بعدازاں ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles