دبئی، شارجہ اور عجمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عمارتیں لرز اُٹھیں

0
8

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ اور عجمان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے ان جھٹکوں سے متعدد عمارتیں لرز اُٹھیں، اور ان عمارتوں سے لوگ باہر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے ان جھٹکوں کے بعد بلند عمارتوں سے لوگ نیچے اُتر آئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی بندرگاہ ’بندر عباسُ‘ سے 60 کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلہ شام 4 بج کر 16 منٹ تک آیا۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ بندر عباس سے47 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here