22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

حکومت پنجاب کی جانب سے 2جولائی کو اینٹی ڈینگیڈے منانے کے حوالے سے شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی واکس اور سیمینار کااہتمام کیا گیا

لاہور( مدثر قدیر ) حکومت پنجاب کی جانب سے 2جولائی کو اینٹی ڈینگیڈے منانے کے حوالے سے شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی واکس اور سیمینار کااہتمام کیا گیا جس میں شرکائ نیں اس دن کو منانے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات بارے آگاہ کیااس حوالے سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین نے کی جبکہ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک ،پروفیسر بلقیس شبیر اور دیگر طبی ماہرین نے عوام میں ڈینگی کی آگاہی بارے پمفلٹس تقسیم کیے اور لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کیں جبکہ جناح ہسپتال میں ہونے والی انسداد ڈینگی مہم آگاہی واک کی قیادت پرنسپل پوفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کی جبکہ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر محمد تحسین اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر السلام سمیت پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر نگہت مجید کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر نرسز پیرامیڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور سروسز ہسپتال میں تمام ڈیپارٹمنٹس نیں پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی کے احکامات کی روشنی میں اس دن کی آگاہی کے حوالے سے مریضوں میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر ذور دیا اور مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے میں مختلف جگہوں پر فلیکسزبھی آوایزاں کیں ۔سر گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی آگاہی مہم اور واک کا اہتمام ایمرجنسی کی بلڈنگ سے ہوا جس کی قیادت ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر اطہر یوسف نے کی جبکہ اے ایم ایس ڈاکٹر کومل اور دیگر طبی عملہ بھی ہمراہ تھا جنہوں نے اس دن کو مناے کی اہمیت کو حاضرین پر واضح کیا ۔جنرل ہسپتال میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم کی قیادت میں ہو ا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں جنہوں نے فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچائو اور حفاظت کے حوالے سے تدابیر درج تھیں جبکہ محکمہ انفارمیشن میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈکلچرراجہ منصوراحمدکی ہدایت کے مطابق اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کااہتمام کیاگیاہےجس میں ڈینگی آگاہی پر گفتگو کرتے ہوئے محکمہ کے افسران نیں ڈینگی کے خاتمے کے لیے مجموعی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر ذور دیا ان کا کہنا تھا تمام محکمہ جات کے ساتھ محکمہ انفارمیشن اینڈکلچربھی ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اپناکرداراداکررہاہے۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن رائے منظور ناصر کی ہدایت پر انسداد ڈینگی اقداما ت سیکرٹری آفس گارڈن ٹاؤن سمیت پنجاب بھر کے خصوصی سکولوں میںڈینگی آگاہی واک اور سیمینار ز کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر رائے منظور ناصر کا کہنا تھا کہ سکولوں کے اندر باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں دفاتر سمیت سکولوں میں سپرے کروایا جا رہا ہے۔صفائی ستھرائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں انسداد ڈینگی آگہی مہم کے تحت ڈینگی ڈے منایا گیا۔فرحت جبیں نے ڈینگی پر مامور ٹیم سے ڈینگی لاروا،چیکنگ،ان وآوٹ ڈور سرویلنس بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون شروع ہے،یہ ڈینگی مچھر کی پیدائش و نشوونما کے لئے موافق موسم ہے،باقاعدہ سپرے کیا جائے،الحمراء ٗ ڈینگی سے محفوظ رکھ کرہی عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتاہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر الحمراء نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل،اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال ودیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles