لاہور(جنرل رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ٹائون شپ لاہور میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے لیے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید کی سرپرستی اور انچارج پلانٹیشن مسز سعدیہ منیر کی کاوشوں سے انتظامات کروائے گئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید محمود اور مہمانان اعزاز ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاشق اعوان، DPI کالجز ڈاکٹر انصر اظہار، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد زاہد میاں،سیکرٹری انوائرمنٹ لاہور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ،ڈائریکٹر انوائرمنٹ نسیم الرحمان ،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ناظم ایاز عالم نے پرنسپل،وائس پرنسپل ڈاکٹر آسماءراشد ڈین آف آرٹس مسز اسماءاشفاق ،ڈین آف سائنس مسز ریحانہ منصور۔صدر شعبہ انگریزی مسز شازیہ نورین،انچارج میڈیا ڈاکٹر فوزیہ سلطانہ،ڈاکٹر شہناز کوثر،ڈاکٹر سعدیہ ،ڈاکٹر شمسہ ،مسز سمعیہ نواب اور تمام شعبہ جات کی صدور کے ہمراہ کالج گراو¿نڈ بمقابل ایڈمن بلاک 50پودے لگوائے۔اس تقریب سے کالج میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔صدر شعبہ اردو مسز سعشہ خان نے تمام معزز مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ ہمیں اس کالج کی صفائی ،وسعت اور بےحد خوبصورت اور صاف ماحول نے بہت متاثر کیا ہے۔کالج کی دلکش و مزین لیبز،آفسز اساتذہ اور تمام ملازمین کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔آپ نے کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم کو پروان چڑھانے کےلئے محکمہ ماحولیات اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے تمام سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں 30ہزار پودے تقسیم کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹاون شپ کالج کو بھی 2 ہزار پودے دئیے جائیں گے۔ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں امید ہے سرکاری اداروں کی نگرانی میں یہ پودے ضرور ثمر بار ہوں گے۔ آجکل ماحولیاتی آلودگی کا تدارک شجرکاری سے ہی ممکن ہے۔پرنسپل ڈاکٹر عنبرین جاوید خان نےمعزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شجرکاری مہم سے نئی نسل اور پوری کمیونٹی کو تحریک دلانی چاہئیے کہ وہ اپنے گھروں ، محلوں اور شہروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ یہ نہ صرف ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ یہAir pollution,Noice pollution and Biodiversty کو کنٹرول کرتے ہیں۔علاوہ ازیں درخت اور پودے Ultra Voilet Rayses کو اپنے اندر جذب کر کے ہمیں جلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تمام لوگ شجر کاری کی مہم میں بھر پور حصہ لیں اور آنے والی نسلوں کے لئے کلین اینڈ گرین ماحول کی بنیاد رکھیں۔پاکستان کو سرسبز شاداب رکھنے کے لئےہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرناہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو کالج کی یادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔