لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص اپنے پونے چار سالہ دور حکومت میں دن رات توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کرکے بیچتا رہا اس باقاعدہ چور کو صادق اورامین کے لقب سے نواز دیا گیا نہایت افسوس کی بات ہے اس شخص پر جس نے ایک باقاعدہ چور کی چوریوں کا علم ہونے کے باوجود اس کو اتنے اہم اور بہترین لقب سے نواز دیا اب تو لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ عمران خان آخر دن رات دوسروں کو چور،چور کس لیئے کہتا ہے تاکہ کوئی بھی اس کی چوری کی طرف دھیان نہ دے سکے ایسے چور کو تو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں جس نے ملک کو ملنے والے تحفے بیچ دئیے وہ ایمانداری کا درس دیتا اچھا نہیں لگتا۔