جنسی استحصال: امریکی رکن پارلیمنٹ ماضی یاد کر کے رو پڑیں

0
40

واقعی میں ماضی کی تلخ یادیں انسان کو رلا دیتی ہیں کچھ ایسا ہی ہوا نو منتخب امریکی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ جو سوشل میڈہا پر اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے ابدیدہ ہو گئیں ۔ الیگزنڈریہ اکاسیو کے مطابق جس روز ٹرمپ کے حامیوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا وہ دن انتہائی خوفناک تھا بہت مشکل سے بچنے میں کامیاب رہی ۔ کسی نے اُن کے دفتر کا دروازہ اس قدر زور کھٹھایا کہ وہ خوف زدہ ہوگئیں ۔ وہ شخص ان کے افس کا دروازہ زور زور سے بجا رہا تھا اوہ وہ واش روم میں چھپی ہوئی تھیں ۔

خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ خوفناک دن تھا اور ان کے دفتر کے دروازے کو ایک شخص زور زور سے پٹ رہا تھا، وہ شخص بہت غصے میں تھا اور پوچھ رہا تھا کہ وہ کہاں چھپی ہے۔

الیگزینڈریہ نے بتایا کہ  قانون ساز دائریکٹر نے مجھے واش روم میں چھپا دیا اس دوران حملہ آور مسلسل دروازہ پٹ رہا تھا اور کہتا جا رہا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پُرسکون نہیں رہ سکا ہے۔

اس دوران خاتون رکن کانگریس روپڑیں اور انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا خوف آج تک ان کے سر پر سوار ہے اور بڑی مشکلوں سے وہ نفسیاتی اور ذہنی مسائل سے باہر آئیں۔

الیگزینڈریہ اوکاسیو کوٹیز نے مزید کہا کہ جب آپ پہلے کسی صدمے سے دوچار ہوچکے ہوں تو کوئی دوسرا خوفزدہ لمحہ آپ کے ماضی کے دکھوں کو ہرا کردیتا ہے اور یہی میرے ساتھ ہوا۔ کانگریس پر حملے کے واقعے نے مجھے جنسی ہراسانی کا واقعہ پھر یاد دلا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here