9.1 C
Pakistan
Wednesday, December 6, 2023

بھارت میں یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل، 8 لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش

بھارت کے شہرچندی گڑھ میں یونیورسٹی کی طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر 8 لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موہالی میں قائم نجی یونیورسٹی میں ساتھی طالبہ کی جانب سے مختلف اوقات میں 60 سے زائد طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بوائے فرینڈ کو بھیجنے کا واقعہ پیش  آیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبات نے ویڈیو بنانے والی لڑکی کو رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا اور  واقعے کے بعد 8 لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف دھرنا بھی دیا اور الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو دبا رہی ہے۔

طلبہ کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ کو پولیس کو طلب کرنا پڑا اور اس دوران پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

دوسری جانب پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کو افواہ قرار دیا تاہم رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبات کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

اُدھر ساتھی لڑکیوں کی ویڈیوزبنانے والی طالبہ نے نازیباویڈیوزبنانے کا اعتراف کرلیا ہے اور پولیس نے لڑکی سے تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبہ بھارتی سیاحتی شہر شِملہ میں رہنے والے اپنے دوست کو ویڈیوز بنا کر بھیجا کرتی تھی جس کے ثبوت بھی فون سے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,400SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles