بھارت میں کسانوں کو گاڑی تلے کچل کر مارنے والا یونین منسٹر کا بیٹا گرفتار

0
18

نئی دہلی:  بھارت میں کسانوں کو اپنی گاڑی تلے کچل کر مارنے والے یونین منسٹر کے بیٹے کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم اشیش مشرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ملزم کا والد اجے مشرا مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے داخلہ ہے۔ کسان تحریک نے مرنے والوں کی یاد میں لکھیم پور کھیری میں مظاہرہ کرنے اور مشعل بردار ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here