22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری

روم: سکھ برادری نے اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا، جس میں الگ وطن کا خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا۔

بھارت سے آزادی کے لیے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت روم میں خالصتان ملک کے قیام کیلیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں کی جانب سے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا کیوں کہ وہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔

سکھ فار جسٹس کے بانی پرم جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles