11.6 C
Pakistan
Saturday, December 10, 2022

بھارتی خاتون کرکٹر کا ہوٹل سے سامان چوری، انگلینڈ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیا

بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا انگلینڈ کے دورے پر کمرے سے سامان چوری ہوگیا۔

بھارتی ویمن ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز 10 سے 24 ستمبر تک کھیلی گئی۔

بھارتی اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے دورے کے دوران ہوٹل کے کمرے سے اپنا سامان چوری ہونے کی شکایت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں خاتون کرکٹر کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران  لندن میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی داخل ہوا اورمیرا بیگ، نقدی، زیورات اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان لے اڑا۔

انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,300SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles