9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

ایران میں اخلاقیات پر عمل درآمد کرانے والی فورس کو ختم کر دیا گیا

ایران میں اخلاقیات پر عمل درآمد کرانے والی پولیس فورس کو ختم کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری کا کہنا ہے کہ اخلاقیات پولیس کا عدلیہ سےکوئی تعلق نہیں ہے، ‘گشت ارشاد’ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں اخلاقیات پولیس ‘گشت ارشاد’ سابق صدر احمدی نژاد نے قائم کی تھی۔

اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری نے کہا تھا کہ خواتین کو سر ڈھانپنے کے قانون میں ممکنہ تبدیلی پر پارلیمنٹ اور عدلیہ غور کر رہی ہیں۔

ایران میں حجاب کے معاملے پر پولیس کی زیرحراست لڑکی مہسا امینی کے انتقال پر دو ماہ سے مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور درجنوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles