9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

اپوزیشن ملک دشمنوں کی سازش کاحصہ بن کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے. پی ٹی ائی

اپوزیشن ملک دشمنوں کی سازش کاحصہ بن کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے. پی ٹی ائی
لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے ایک فد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سیاست کے پس منظر میں پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہے. وزیراعظم عمران خاں کے دورہ روس کی وجہ سی پاکستان مخالف عالمی طاقتیں ان کے خلاف سرگرم ہو گئی ہیں. بدقسمتی سے ذاتی مفادات کی شکار اپوزیشن ان کی سازش کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچانے کے راستے پر چل نکلی ہے. اور ملک کی ترقی کے عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر شادیانے بجا رہی ہے. قوم اس اپوزیشن کو کبھی معاف نہیں کرے گی.اپوزیشن ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام رہے گی.

قوم اپوزیشن کے امریکہ نواز ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ایڈووکیٹ عمر کسانہ
لاہور(پ ر)اپوزیشن کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ ملک دشمنوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے قوم نے دیکھ لیا ہے کہ اپوزیشن امریکہ نواز ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایڈووکیٹ عمر کسانہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی قسم کی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن اپوزیشن اتنی سی بات سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے وہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے ملکی سالمیت سے کھیل رہی ہے ایسے مفاد پرست قومی مجرم ہیں انہیں سزا بھی قوم ہی دے گی ان کی لائی ہوئی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

وزیراعظم عمران خاں نے اپوزیشن کا پول قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے اب یہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکتی۔رانا محمد تنویر
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں نے اپوزیشن کا سارا پول قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے کہ اپوزیشن قومی مفاد کے لئے نہیں بلکہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے تحریک عدم اعتماد لائی ہے تاکہ پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط نہ ہو سکے کیونکہ مضبوط اور خوشحال پاکستان مغربی ممالک کو پسند نہیں۔اسی لئے وہ اپوزیشن کو استعمال کر کے پاکستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں لالچی اپوزیشن لیڈر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔جنہیں قوم معاف نہیں کرے گی۔

اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔محسن مزمل
لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری محسن مزمل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے وزیراعظم عمران خاں نے شب و روز کی محنت سے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے لیکن اپوزیشن ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا لے کر سڑکوں پر آئی ہے اپوزیشن کا یہ ملک دشمن ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا محب وطن اراکین اسمبلی وزیراعظم عمران خاں کے ساتھ ہیں وہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا دیں گے اوراپوزیشن کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپوزیشن محب وطن ایم این ایز کو خریدنے میں ناکام رہے گی۔عبدالسمیع
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدررانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوششوں سے پوری قوم واقف ہے سب جانتے ہیں کہ وہ جو قدم اٹھاتے ہیں ملک و قوم کے مفادمیں اٹھاتے ہیں لہذاء اپوزیشن جتنے مرضی پیسے خرچ کر لے وہ محب وطن اراکین قومی اسمبلی کو خریدنے میں کامیاب نہیں ہوگی اسے ہر صورت ناکامی کاسامنا کرنا پرے گا۔الیکشن میں قوم ان کو پھر مسترد کر دے گی۔

اپوزیشن کا کھیل تماشہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی،امانت علی
لاہور(پ ر)اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے نام سے ملک بھر میں جو کھیل تماشہ لگا رکھا تھا وہ ووٹنگ سے پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک امانت علی نے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حرکتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔اپوزیشن کے ہاتھ مین نمبر گیم نہیں یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو گئی ہے جس کے وجہ سے اپوزیشن کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے ہی ناکامی کا شور مچ گیا ہے۔ووٹنگ کے بعد اپوزیشن کو منہ چھپانے کے لئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔

اب پوری قوم دیکھے گی کہ وزیراعظم تین چوہوں کا شکار کیسے کرتے ہیں۔زین شیخ
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما زین شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنا کھیل پورا کر لیا ہے جس میں اس کی ناکامی یقینی ہے اب وزیر اعظم عمران خاں کی باری ہے اور اب پوری قوم دیکھے گی کہ وہ میدان میں اترنے والے تین چوہوں کا شکارکیسے کرتے ہیں ان کے پیچھے کھڑے ہوے باقی چوہوں کی دوڑیں کیسے لگتی ہیں۔ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کا انجام برا ہی ہوتا ہے قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرتی اپوزیشن کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles