7.6 C
Pakistan
Wednesday, December 7, 2022

آئی فون 14 کو آئندہ ماہ ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

امریکا کی معروف کمپنی ایپل ہر سال ستمبر میں اپنی پروڈکٹس متعارف کراتی ہے اور اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ کے آغاز میں آئی فون 14 کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایپل کے ملازمین نے آئندہ ماہ ہونے والے کمپنی کے آن لائن ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور موبائل سیلرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امکان ہے کہ آئی فون 14 کو آئندہ ماہ سات ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور اسے فروخت کے لیے 16 ستمبر کو پیش کردیا جائے گا۔

فون کو متعارف کرائے جانے دو ہفتوں بعد اس کی دنیا بھر میں فروخت شروع کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 کے ساتھ ہی کمپنی آئی پیڈ، میک کمپیوٹر اور ایپل واچ بھی آئندہ ماہ متعارف کرائے گی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ اس بار آئی فون اپگریڈ سیلفی کیمرا ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون کے اب تک متعارف کرائے گئے فونز میں سیلفی کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے، تاہم اب ممکنہ طور پر اسے اپ گریڈ کرکے زیادہ میگا پکسل کے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ رپورٹس ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گا اور اس بار متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔

ایپل اب تک اپنے متعارف کرائے گئے موبائلز کو چھوٹی اسکرین سمیت دیگر کم فیچرز کے ساتھ آئی فون منی کے طور پر بھی پیش کرتا آیا ہے، تاہم آخری بار اس کے منی فونز کی فروخت حوصلہ بخش نہیں تھی، جس وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس بار ایسے فونز پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ اس کی قیمت 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,300SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles