3.6 C
Pakistan
Saturday, January 22, 2022

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں ۔۔پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین لینے چین روانہ

اب کورونا سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ کورونا کی ویکیسین چند گھنٹوں بعد پاکستان میں بھی دستیاب ہو گی ۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ویکیسن کی پہلی کھیپ لانے کے لئے چین روانہ ہو گیا ہے ۔

پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔ چینی وزیر اعظم عطیہ کی گئی کورونا ویکسین پاکستان کے حوالے کریں گے۔  جو اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔

چین سے کورونا ویکسین ڈرائے آئس سے بھرے خصوصی کولڈ باکسز میں پاکستان لائی جارہی ہے  دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ صوبوں کو ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں، این سی او سی میں ویکسین نرو سینٹر جب کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوارڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ویکسین کی فراہمی کے لیے گلوبل الائنس کویکس کی جانب سے کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی۔ پاکستان کو 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائیں گی۔ تمام ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔

 

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
19,100SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles