31.1 C
Pakistan
Friday, July 30, 2021

انتظار کی گھڑیاں ختم،،پاک فضائیہ کا طیارہ ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گیا

مشکل وقت میں ایک بار پھر چین پاکستان کی مدد کو پہنچا ۔گزشتہ روز پاکستان سے جانے والا پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ پانچ لاکھ ڈوزز لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا ۔۔

معاون خصوصی فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ویکسین کیلئے انتھک محنت کرنیوالے ہر شخص کا شکر گزار ہوں، کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے اس حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔ این آئی ایچ اسلام آباد میں ویکسین رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles